لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سکولوں میں درود شریف سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغازباعث برکت ہو گا۔
ایوان وزیراعلیٰ سے جاری بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ درود شریف سے سکولوں میں اسمبلی کے آغاز کے حوالے سے ضروری اقدامات کا حکم دیا گیاتھا جس پر عمل کردیاگیاہے، سرکاری و نجی سکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زکو سکولوں میں درود شریف پڑھانے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے