لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر لانگ مارچ کی کال دینا ناقابل فہم ہے، قومی دن پر ذاتی مفادات کی سیاست چمکانے کی کوشش بصیرت سے عاری سیاستدانوں کو زیب نہیں دیتی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم استعفوں کی طرح لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کرلے گی، قومی دن پر لانگ مارچ کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، قوم پی ڈی ایم کے انتشار پسند فعل کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔