ملک کے بالائی علاقوں میں آج موسم شدید سرد رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 02 December,2021 09:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں سکردو، استور، گلگت اور ہنزہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں قلات اور کوئٹہ میں موسم شدید سرد رہنےکی پیشگوئی ہے۔