اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخاب پر کام شروع کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دستیاب قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، صوبائی حکومت سندھ ، بلوچستان اور وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد میٹنگز، مراسلات اور کیسوں کی سماعت کی، اتھارٹیز الیکشن کمیشن کو ضروری قانون سازی، دیگر دستاویزات و ڈیٹا مہیا کرنے میں ناکام رہیں، اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پور اکرنے کے لئے لازمی اقدامات کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ قوانین کے مطابق حلقہ بندی اور لوکل گورنمنٹس الیکشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، حلقہ بندی کے حوالے سے تین نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں، بلوچستان میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز 6 دسمبر سے شروع ہوگا جس کی تکمیل 28 فروری 2021ء کو ہو گی، اسلام آباد فیڈرل کیپٹل میں حلقہ بندی کا آغاز 25 نومبر سے شروع ہو کر 3 فروری 2021کو اختتام پذیرہوگا، سندھ میں اس کام کا آغاز یکم دسمبر سے شروع ہونے کے بعد 23فروری 2021کو مکمل کیا جائے گا۔ حلقہ بندی کے کام کی تکمیل کے فوراً بعد الیکشن کمیشن صوبہ سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد فیڈرل کیپٹل کے لوکل گورنمنٹس الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔