کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ نے گندم کی فی من قیمت 2200 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گزشتہ سال سندھ میں گندم کی خریداری کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی تھی۔
ملک میں 22-2021 میں گندم کی پیداوار 27.5 میٹرک ٹن ہونے کی امید ہے۔ سندھ کابینہ نے 2200 روپے فی 40 کلو گندم خریداری کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اراکین نے کہا کہ کھاد اور دیگر زرعی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، امید ہے ہمارے آبادگار زیادہ گندم اگائیں گے۔