کراچی:کار پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق،خاتون سمیت 3 زخمی

Published On 15 November,2021 06:28 pm

کراچی :(دنیا نیوز)شہر قائد میں کارپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب کار پر فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے پسند کی شادی کرنے والا وسیم جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ کوثر سمیت دو افراد منیر اور نصیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار سوار عدالت سے واپس جارہے تھے جبکہ گاڑی پر فائرنگ مقتول وسیم سے پسند کی شادی کرنے والی کوثر کے والد ، بھائی اور دیگرافراد نے کی۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، واقعہ میں جاں بحق وسیم کا تعلق جتیال اور خاتون کوثر کا بروہی برادری سے ہے۔