اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چوتھی لہر دم توڑ نے لگی، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران 263 افراد مہلک وائرس سے متاثر، گیارہ افراد دم توڑ گئے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ سات سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 606 ہو گئی۔ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 760 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 263 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایک ہزار ایک سو چودہ مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔