اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 575 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 78 ہزار 751 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 493، سندھ میں 4 لاکھ 72 ہزار 925، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 846، بلوچستان میں 33 ہزار 368، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 398، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 223 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار 406 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 882 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 26 ہزار 906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 575 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 962، سندھ میں 7 ہزار 599، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 782، اسلام آباد میں 947، بلوچستان میں 358، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔