لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگوں کی امید کھونے سے زیادہ خطرناک کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے لکھا کہ لوگوں کی امیدیں کھونے سے زیادہ خطرناک کوئی چیز نہیں ہو سکتی اور افسوس کی بات ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اس نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کی وجہ سے لوگ مایوسی کی خطرناک حد کو چھو رہے ہیں۔
Nothing can be more dangerous than people losing hope. And sadly, people are touching a dangerous level of hopelessness due to this incompetent & corrupt PTI govt. Weekly inflation rate now peaks upto 17.37%. With this much prike hike, how will they provide for their families?
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2021
اپنے ٹویٹ پر انہوں نے مزید لکھا کہ ہفتہ وار افراط زر کی شرح 17.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ غریب عوام مہنگائی کی اس لہر میں اپنے گھر والوں کا پیٹ کیسے پالیں گے؟