کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش کی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، انہوں نے مہنگائی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ بولے اسلام آباد میں آٹا 1100 جبکہ سندھ میں 1400 روپے کا 20 کلو ہے۔ پرائس کنٹرول کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ آٹا چھپا کر خود ہی مظاہرے کرتے ہیں۔ پٹرول 170 روپے لٹر ہوتا، کوشش کی عوام پر کم بوجھ پڑے۔
وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سندھ میں اندھیرنگری چوپٹ راج ہے، وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں کا خطاب میں ذکرکیا لیکن قوم کوگمراہ نہیں کیا۔ بولے ملک میں گیس کی قلت ذخائرکی کمی کی وجہ سے ہے۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تیس سال میں زرعی معیشت بہترنہیں کی گئی، عمران خان دس ڈیم بنارہے ہیں۔