وزیراعظم سے وزیراعلی گلگت بلتستان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

Published On 11 November,2021 12:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعلی نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول شندور روڈ، 20 میگاواٹ ہنزل پن بجلی منصوبہ، تتہ پانی روڈ اور اسکردو روڈ پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم نے کہا کے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔