قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں: ائیر چیف

Published On 10 November,2021 06:58 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ائیر چیف ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے لیے آئی ایس آئی کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سربراہ پاک فضائیہ مارشل ظہیر احمد بابر کی ملاقات میں قومی سلامتی، مسلح افواج اور انٹیلیجنس اداروں کے مابین باہمی ہم آہنگی کو مزید بڑھانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریاں اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے لیے انٹر سروسز انٹلیجنس کی مستعد کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔