اسلام آباد: (دنیا نیوز) فروغ نیسم نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی کر رہی ہے، ہر شہری سمجھتا ہے کہ وہ حق پر ہے، ہمیں انفرادی طور پر اپنا محاسبہ کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عدالتوں میں زیر التو مقدمات کی تعداد بہت زیادہ ہے، پاکستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں بہتری آئی، خواتین کے خلاف جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے قوانین کو مزید موثر بنایا، ضروری ہے کہ خواتین بھی کسی دوسری مخاصمت میں جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام نہ لگائیں۔