وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے: فواد چودھری

Published On 03 November,2021 09:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 بعدازں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ! مہنگائی، معاشی تباہی، بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں، آپ کا استعفیٰ ہی سب بڑا ریلیف پیکج ہے، جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں پیدا کرے گا، بہتر ہے قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔