پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 29 October,2021 09:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال اور کالام میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔