کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے: ڈاکٹر فیصل سلطان

Published On 26 October,2021 03:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کا معیار وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے، سینٹرز میں سروس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں اسپتالوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا ویکسین جلد از جلد لگوائیں، ویکسین سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحت کے اداروں کی نگرانی کیلئے ہیلتھ مینیجمنٹ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں، عوام کو سہولت پہنچانے کیلئے بنیادی ہیلتھ سینٹرز کو بہترین سہولیات دے رہے ہیں۔