لاہور:(دنیا نیوز)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پر طلباکو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو 48گھنٹوں میں رزلٹ جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔
ذرائع کےمطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کے معاملے پروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گریس مارکس سے متعلق سمری کی منظوری دیدی ہے۔
صوبائی کابینہ نے بھی سر کولیشن کے ذریعے گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا، صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔
سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارکس دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔