اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستانی ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر سن دکھ ہوا ، اُنہوں نے قوم کو بچانے والے جوہری تخفیف کو فروغ دینے میں مدد کی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 10, 2021
Deeply saddened to learn about the passing of Dr. Abdul Qadeer Khan. Had known him personally since 1982.
He helped us develop nation-saving nuclear deterrence, and a grateful nation will never forget his services in this regard. May Allah bless him.
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Deeply saddened by the passing of Dr A Q Khan. He was loved by our nation bec of his critical contribution in making us a nuclear weapon state. This has provided us security against an aggressive much larger nuclear neighbour. For the people of Pakistan he was a national icon.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2021
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا. اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 10, 2021
معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے، ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
پاکستان کے محسن ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات کی خبر سن کر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ ڈاکٹر صاحب کا پاکستان کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کا احسان اور قرض اس ملک کا بچہ بچہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 10, 2021
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کا جان کر دکھ ہوا، وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے علمبردار تھے، ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ہماری سلامتی کے لیے بے پناہ تعاون کیا، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بچھڑنا ملک کے لئے بڑا نقصان ہے، آج پاکستانی قوم سچی اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئی، اللہ تعالی ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
Today the nation has lost a true benefactor who served the motherland with heart and soul. The passing of Dr Abdul Qadeer Khan is a huge loss for the country. His role in making Pakistan an atomic power remains central. May Allah shower his blessings on his soul!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 10, 2021
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہتے ہیں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ہر پاکستانی سوگوار ہے، انہوں نے ملک کے جوہری پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
لیگی رہنما مریم نواز نے بھی ڈاکٹر خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبد القدیر کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان کی خدمات بہت بڑی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان کو قائم کیا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان عظیم سائنسدان اور مخلص پاکستانی تھے جنہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنایا۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے، دعا ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کو اعلی مقام عطا فرمائے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پرگہرے دکھ اورغم کا اظہار
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 10, 2021
اللہ تعالی محسن پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سوگواران اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے -#drabdulqadeerkhan pic.twitter.com/yqpvg0nhal
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انھوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا، اللہ تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
گورنرسندھ عمران اسماعیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی رحلت کا جان کر نہایت دکھ ہوا، ملک کیلئے انھوں نے قابل قدر خدمات انجام دیں، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔