فیصل آباد: نجی بینک کی مین برانچ میں لگی آگ بجھا دی گئی

Published On 05 October,2021 01:34 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نجی بینک کی مین برانچ میں لگی آگ بجھا دی گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

بتایا گیا ہے کہ آگ سرکلر روڈ پر واقع نجی بنک کی مین برانچ میں لگی تھی، عمارت کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ عمارت کی ساتویں منزل میں لگی جہاں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم کرین کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

ریسکیو کی 4 ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، بعض افراد کو ہسپتال بھی منتقل کیا گیا۔