فیصل آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد وارداتیں، پولیس قابو پانے میں ناکام

Published On 05 October,2021 08:55 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے میں پولیس ناکام ہوگئی، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی 100 سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائل، موٹرسائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم کیا جانے لگا۔

فیصل آباد پولیس ڈاکووں، چوروں کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی، روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی 100 سے زائد ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائلز، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کیا جانے لگا۔ پولیس کی جانب سے لگائے ناکے اور پولیس پٹرولنگ بھی وارداتوں کی روک تھام میں کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

معاملے پر ترجمان فیصل آباد پولیس کہتے ہیں کہ ڈاکووں، چوروں کی گرفتاری اور وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ پولیس حکام کی معمولی توجہ اور فیلڈ فورس کی کاوشوں سے ڈکیتی چوری کی وارداتیں کم کی جاسکتی ہیں جس سے شہریوں کی جان و مال کو تحفظ میسر آسکے گا۔