راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن اور استحکام آیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)میں فوجی جوانوں کو اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔ اس دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے اعزازت تقسیم کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشن میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا جبکہ تقریب میں فوجی جوانوں کے اہل خانہ اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے لیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں، ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن اور استحکام آیا۔