کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے مریم نوازکے بیان کی حمایت کردی۔
مرکزی رہنما (ن) لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے دلائل دیئے گئے، پارٹی میں مخالفت اور حمایت دونوں موقف موجود تھے ۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں،پارلیمنٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا ،قوموں کی زندگی میں ایسے معاملات آتے ہیں جبکہ ایسے معاملات میں قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔