امریکا کی جانب سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں: وزیر داخلہ شیخ رشید

Published On 01 October,2021 02:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں، دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 86 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی، جب تک مساجد آباد ہیں، پاکستان کو کوئی نقسان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ٹائیں ٹائیں فش ہو چکے ان کی سیاست ختم ہوگئی، دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پٹرول مہنگا ہوا۔