خطہ بدلنے جا رہا ہے ،ممکن ہے ایک نیا بلاک بننے والا ہو، وزیرداخلہ شیخ رشید

Published On 05 September,2021 04:53 pm

طورخم: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان میں ذلت اور رسوائی اٹھانا پڑی۔ خطہ بدلنے جا رہا ہے، ممکن ہے ایک نیا بلاک بننے والا ہو۔

شیخ رشید کا طورخم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا قیام امن اور استحکام چاہتا ہے۔ ہمارا اورافغانستان کا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جنرل فیض حمید کا دورہ کابل خوش آئند ہے۔ دنیا کو افغانستان کے مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہندوستان کو بڑی شکست ہوئی۔ جنرل فیض حمید کے دورہ کابل سے بھارت تکلیف میں مبتلا ہے۔ ان کے ٹی وی چینل صبح سے لیکر شام تک اس دورے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا، قطر اور برطانیہ کے حکام کابل گئے ہتو پاکستان کی عظیم ترین انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے دورے سے ان کو کیا تکلیف ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ جنرل فیض حمید اگرک ابل گئے ہیں تو یہ اچھائی کی بات ہے۔ وزیر داخلہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔