کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے

Published On 21 September,2021 08:10 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 81 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 897 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670، سندھ میں 4 لاکھ 51 ہزار 448، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 589، بلوچستان میں 32 ہزار 772، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 257، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 348 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار 39 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 231 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 37 ہزار 656 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 846 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 81 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 327 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 449، سندھ میں 7 ہزار 289، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 426، اسلام آباد میں 904، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔