برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمند

Published On 11 September,2021 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی 50 ارب کی جائیدادیں منجمند کر دیں۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں 11 بنگلوں کیساتھ اٹک اور فتح جھنگ میں ہزاروں کنال اراضی بھی شامل ہے۔ عامر سعیدعباسی کی رپورٹ

نیب نے نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں، ان میں اسلام آباد کے پوش علاقوں میں 11 بنگلے، ترنول، بھڈانہ اور تمیر میں 650 کنال اراضی شامل ہے۔ ملزمان کی اٹک، فتح جھنگ اور رنگ روڈ کے اطراف 10 ہزار کنال اراضی بھی منجمند کی گئی ہے۔

نیب کے مطابق ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے ملزم نثار افضل اور تفتیشی افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔