دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ وہاں انتشار ہوگا: فواد چودھری

Published On 27 August,2021 11:15 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ وہاں انتشار ہوگا، پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خلا بہت خطرناک ہے، افغانستان میں استحکام کیلئے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔