لاہور: (دنیا نیوز) کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کو ویکسین لگوانے کی کوششیں تیز کردی گئیں، پٹرول کی فروخت بھی ویکسین سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی کے بعد کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرنے کی ہدایات بھی کردیں ۔
نو ویکسین ،نو پٹرو ل، کورونا ویکسی نیشن یقینی بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا گیا ،ضلعی انتظامیہ نے پٹرول کی فراہمی کے لیے اہم شرط رکھ دی، یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا ۔ شہر کے متعدد پٹرول پمپس پر بینرز بھی لگا دئیے گئے۔
اس حوالے سے کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سے صدر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان الہی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی یقین دہانی کے بعد کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسی نیشن سنٹرز قائم کرنے کی ہدایات بھی کردیں۔
ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ویکسین کارڈ دکھانے والوں کو ہی پٹرول دیا جائے گا، بینرز بھی آویزاں کریں گے۔
کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا کہ مقررہ تاریخوں کی ڈیڈ لائن تک جو شہری ویکسین نہیں لگوائیں گے، ان سے سختی ہوگی۔
Get ready! #Get_vaccinated before 15th September and carry your certificate along! pic.twitter.com/tw1X22jg1N
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) August 26, 2021
اس سے قبل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ 15 ستمبر کے بعد موٹروے پر صرف کورونا ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے سفر کر سکیں گے۔