ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 16 August,2021 09:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، لیہ، بھکر اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔