محکمہ موسمیات کی لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 11 August,2021 12:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر کچھ علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیراور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مالاکنڈ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔