مردان میں شدید طوفان اور بارش، مختلف واقعات میں طالبعلم سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 06 August,2021 10:35 am

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں شدید طوفان اور بارش کے دوران چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور 12 طلباء سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

مردان میں موسلادھار بارش سے مدرسے کی چھت گرگئی۔ کئی طلباء ملبے تلے آکر زخمی ہوگئے۔ بالا گڑھی کے علاقہ اخترآباد میں دیوار گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، چکڑ وپل ہوتی میں بھی مدرسے کی دیوار گرنے سے 8 سے زائد طلباء زخمی ہوگئے۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقے زیر آب آگئے۔