لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 06 August,2021 09:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

لاہور میں موسلا دھار بارش سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ صوبے کے دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ محکمہ موسمیات نے آج سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔