مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم، سری نگر میں مزید 2 نوجوان شہید

Published On 16 July,2021 10:14 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی۔ سری نگر میں مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو سری نگر کے علاقے عید گاہ میں شہید کیا گیا۔ غاصب فوج نے کیمیکل دھماکے سے گھر اڑا دیا۔ حملے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ کشمیریوں نے ظالمانہ کارروائی کے خلاف احتجاج کیا۔