پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں

Published On 05 July,2021 02:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، وہ عرضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ لیگی رہنا نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔ عابد شیر علی لمبے عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق عابد شیر علی نے وطن واپسی کے لیے لندن میں کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کر لیا۔ وطن واپسی کے لیے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لازم ہے، رپورٹ منفی انے کی صورت میں عابد شیر علی واپسی کا ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ عابد شیر علی کی وطن واپسی میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔