میاں جاوید لطیف کےاثاثوں کی تفصیل پیش کی جائے،نیب کی ایف بی آرکو ہدایت

Published On 30 June,2021 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور اس کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ان تفصیلات میں ایف بی آر نے پوچھا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے 1986ء سے لے کر 2021ء تک اپنے اثاثوں میں سے کیا ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ میاں جاوید لطیف کے لیگی دور حکومت میں بڑھنے والے اثاثوں کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ نیب نے ہدایت دی ہے کہ میاں جاوید لطیف اور اس کے خاندان نے ایف بی آر کو جو اثاثے ظاہر کیے ان کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔

اس کے علاوہ میاں جاوید لطیف اور ان کے خاندان کی جانب سے سالانہ ٹیکس ادائیگی کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب کی ہدایات پر ایف بی آر نے میاں جاوید لطیف اور اس کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔