آزاد کشمیر الیکشن 2021ء، مریم نواز شریف کے جلسوں کا شیڈول طے

Published On 01 July,2021 08:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر الیکشن 2021ء کیلئے مریم نواز کو انتخابی مہم سونپتےہوئے جلسوں کا شیڈول بھی طے کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے 19 جولائی تک آزاد کشمیر کا دورہ کریں گی۔ وہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔ مریم نواز 8 جولائی کو مظفرآباد 9 اور 10 جولائی کو نیلم میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

مریم نواز 11 جولائی کو ہٹیاں، 13 جولائی کو کوٹلی 14 جولائی کو ہجیرہ اور راولا کوٹ جبکہ 18 جولائی کو باغ اور 19 جولائی کو حویلی میں جلسوں سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے 15 جولائی کو بلوچ اور پلندری، 17 جولائی کو بھمبر اور میرپور میں بھی جلسے ہونگے۔ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر الیکشن کمیٹی نے جلسوں کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔