تین سال میں آٹھ بڑے حادثات،حکومت مجرمانہ غفلت قبول کرنےکوتیارنہیں:مریم نواز

Published On 07 June,2021 06:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال میں آٹھ بڑے حادثات کے بعد بھی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔

مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کیسے ظالم اور بے حس لوگ پاکستان پر مسلط ہیں۔ جتنے لوگوں نے اپنے پیاروں کو ان حادثات میں کھویا، ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، دعا ہے اللّہ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے۔

خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ٹرینوں کے حادثے میں جاں بحق مسافروں کی تعداد 43 ہو چکی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج اور رینجرز کے جوان لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں جبکہ آرمی ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔