لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم نے امریکہ کو اپنی سرزمین نہ دینے کا دلیرانہ اعلان کیا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم کی بہادری اور امریکہ سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے، عمران خان کے امریکہ سے متعلق دلیرانہ موقف پر اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے۔
پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے۔ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 27, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے۔ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔