میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی حالت غیر ہوگئی، متاثرین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کچی آبادی میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے پانچ بچے اور تین خواتین بے ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیوٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا، اہل خانہ کےمطابق کھانے میں چھپکلی گری ہوئی تھی۔