لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے جلوس بے وقت کی راگنی ہیں، وطن عزیز کو جلسے جلوسوں سے آگے نہیں لے جایا جا سکتا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اس موقع پر انتشار پھیلانے کی سیاست کرنا ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، احتجاجی سیاست ملک اور قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے، اپوزیشن کو ملک کی ترقی کا احساس نہ عوام کی خوشحالی کا، یہ بے حس ٹولہ کورونا کے دوران انسانی زندگیوں پر بھی سیاست چمکاتا رہا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی معیشت جب مضبوط ہو رہی ہے تو یہ عناصر نیا روپ دھار کر سامنے آ رہے ہیں، پی ڈی ایم والے اپنی ناکامیوں کا بدلہ پاکستان کے عوام سے لینا چاہتے ہیں، قوم بہروپئے سیاستدانوں کے عزائم سے بخوبی واقف ہے، عوام مسترد شدہ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔