پی ٹی آئی رکن آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی، ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں

Published On 19 June,2021 10:29 pm

میر پور، آزاد کشمیر: (دنیا نیوز) منگلاجھیل سے دو لاشیں ملی ہیں۔ 9 جون کو زاد پتن گاڑی دریا میں گرنے سے لاپتہ ہونے والے ممبر اسمبلی اورہنما تحریک انصاف سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمد سعید کے نام سے شناخت کرلی گئی۔

9 جون کو آزاد پتن کے مقام پر گاڑی گاڑی حادثہ میں درہا گاڑی گرنے سے لاپتہ ہونے والے ممبر اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی سردار صغیر چغتائی اور ڈرائیور محمد سعید کی نعشیں 9 روز بعد رام کوٹ قلعہ کے قریب منگلاجھیل سے برآمد کرلی گئی۔ واقعہ اطلاع ملنے پر سابق وزیر اعظم وصدر پی ٹی آئی بیرسٹر سلطان محمود، کمشنر میرپور محمد رقیب ،ڈپٹی کمشنر بدرمنیر اور ایس ایس پی راجہ عرفان منگلاڈیم پہنچ کر ڈیڈ باڈیز کو پورسٹمارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار اسمبلی حلقہ 5 پونچھ آزادپتن میں گاڑیوں کے تصادم کے بعد سے لاپتہ تھے،،صغیر چغتائی کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کے لئے گزشتہ 8 روز سے سرچ آپریشن جاری تھا۔

آزادکشمیر اسمبلی قانون ساز اسمبلی کے ممبر و نامزد امیدوار پی ٹی آئی حلقہ 5 پونچھ صغیر چغتائی ہمراہ اپنے ڈراہیور اور سیکرٹری کے یکم جون کو آبائی حلقے سے اپنی گاڑی ویگو پر راولپنڈی جارہے تھے کے آزادپتن کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی کلٹس سے ٹکرانے کے باعث دونوں گاڑیاں دریائے میں جاگریں۔ جس کے نتیجے کلٹس میں موجود ایک شخص کی ڈیڈ باڈی اور ایک زخمی کو ریسکیو کر لیا گیا مگر 8 روز سے سردار صغیر چغتائی اور انکے ڈراہیور کی ڈیڈ باڈیز کے لئے پاک آرمی پاک نیوی جیالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خور مسلسل حرکت میں تھے۔

صغیر چغتائی سیکرٹری کی لاش گزشتہ دو روز قبل ڈڈیال سے برآمد ہوچکی تھی۔ آج منگلا میں حساس اداروں کو پانی میں تیرتی دو لاشیں ملیں جن کے بارے میں شنید تھی کے یہ انہی دو افراد کی ہیں تاہم صغیر چغتائی کے بیٹے احمد چغتائی نے اپنے والد کی لاش کو دانتوں سے جبکہ ڈراہیور کی ڈید باڈی کو ہاتھ میں پہنی انگوٹھی سے شناخت کیا۔