مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید انتخابی سیاست سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے حلقے چکسواری سے چودھری قاسم مجید کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ چودھری قاسم مجید آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید کے فرزند ہیں، جو اب اپنے والد کی جگہ ایل اے 2 چکسواری سے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر ایل اے 02 میرپور 02 سے چودھری قاسم مجید ہمارے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات کے لئے اب تک 45 میں سے 37 امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 08 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔