نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے حکام کے بیان نے مایوس کیا: شاہ محمود قریشی

Published On 14 June,2021 11:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی افغانستان کے حکام کے بیان نے مایوس کیا، ایسے بیانیات امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

پاکستان افغانستان دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی سیشن سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کام کیا اور افغانستان کا مسئلہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنگ اور مفاہمت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہو چکا ہے، مسائل کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات ہی واحد راستہ ہے اور آج افغانستان بدل چکا ہے۔