'اپوزیشن انتخابی اصلاحات سمیت آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا'

Published On 03 June,2021 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات سمیت آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہوگا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے، ایک طرف کہتے ہیں بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔