اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں نواز شریف کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت، ظلم، تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس خاموشی کا سبب بیرون ملک انکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔
نواز شریف ہر معاملے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اور حکومت پر تنقید کا کوئ موقع نہیں جانے دیتے لیکن فلسطین پر اسرائیلی جارحیت ظلم تشدد اور استبدادی روئیے پر ان کا حتیٰ کہ ان کی بیٹی اور داماد کا بھی کوئ بیان سامنے نہیں آیا،اس خاموشی کا سبب بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں pic.twitter.com/CtzkiqwaXP
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) May 23, 2021