پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ضلع مہمند اور پشاور کا مختصر دورہ کرینگے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ فلیٹس کا افتتاح بھی کریں گے۔
وزیراعظم آج ضم قبائیلی ضلع مہمند اور پشاور کے مختصر دورے پر آ رہے ہیں۔ دورے کے دوران ریگی للمہ کے علاقے میں مزدوروں کے لئے زیر تعمیر ورکرز ویلفئیر بورڈ فلیٹس اور سکول کا افتتاح کریں گے۔ عمران خان لیبر فلیٹس اور سکول کا معائنہ بھی کرینگے۔
ریگی للمہ میں مزدوروں کے لئے زیر تعمیر 5 ارب 93 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 سو 56 فلیٹس بنائے گئے ہیں۔ ایک فلیٹ کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے۔ فلیٹس کی اقساط 10 سالوں میں ختم کی جائے گی۔
وزیراعظم ضم قبائلی ضلع مہمند کا بھی دورہ کرینگے۔ عمران خان مختصر دورے میں مہمند ڈیم جائینگے، جہاں انہیں ڈیم پر ترقیاتی کام پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔