جعلی اکاؤنٹس کیس: ‏آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

Published On 29 April,2021 11:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ‏آصف زرداری کیخلاف پانچواں ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن پر سابق صدر کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد ملزمان آصف زرداری اور سٹینو گرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ ٹھوس شواہد ہیں آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا، کلفٹن کراچی گھر کی خریداری آصف زرداری کے سٹینو گرافر نے رقم دی۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ سٹینو گرافر مشتاق کے اکاونٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ادا کیے گئے، آصف علی زرداری کلفٹن کراچی میں خود گھر کی خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔