پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہو گیا، کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 64 ہو گئی۔
پشاور کے پرائیویٹ ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد علی کورونا کے باعث شہید ہو گئے۔ ڈاکٹر محمد علی گزشتہ چند دنوں سے کورونا میں مبتلا تھے جس کے باعث وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ رات ڈاکٹر محمد علی کورونا سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملے۔