کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی فوج سے مدد مانگ لی۔ دونوں صوبوں نے مراسلہ وفاق کو ارسال کردیا۔ سندھ حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج وبا کو روکنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کرے۔ این سی او سی اجلاس میں آرمی کی خدمات لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔