لاہور: (ویب ڈیسک) دین کی خاطر فلم انڈسٹری کو خیر باد کہے والی نور بخاری نے بھارتیوں کو سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُننے کا مشورہ دے دیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک کا صحت کا نظام ناکام ہوگیا، ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی، لوگ آکسیجن کی عدم فراہمی پر جان سے جانے لگے۔
کیسز بڑھنے پر ہسپتالوں کے باہر مریضوں کی لائن لگ گئی، ہسپتالوں میں آکسیجن کم پڑ گئی، میتوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ کم پڑنے لگی۔
نور بخاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بھارتی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری دُعائیں بھارت کے ساتھ ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے اپنے بھارتی مداحوں سے مخاطب ہوتے کہا کہ آپ روزانہ دن میں تین بار سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنیں۔ اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اُسے لازمی سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سُنائیں۔ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔